مادر جمہوریت نصرت بھٹو نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دیں، جمیل ضیاء

پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت کی علامت ہے،پی ٹی آئی کے سیاسی سفر کا اختتام نزدیک ہے، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر و ممبر سندھ کونسل محمد جمیل ضیاء نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر جمہوریت کے لیئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے کوئی بھی معاشرہ جمہوری نظام کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگا ہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف آواز اٹھائی اور دکٹیٹروں کو للکار تے ہوئے ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لیئے جان کی قربانیاں دیں، ملک میں اس وقت بھی نام نہاد جمہوری حکومت ہے جس کے پیچھے آمرانہ سوچ اور قوتیں کام کر رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری جمہوری روایات کے پاسدار اور جمہوری نظام کی ضمانت ہیں آج ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے غریب طبقہ پستا چلا جارہا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کی بہتری کے لیئے اقدامات کیے موجودہ مہنگائی اور بیروزگای کی مثال چراغ لیکر بھی ڈھونڈیں تو ملکی تاریخ میں نہیں ملے گی ، موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پا س عوام کی بہتری کے لیئے کوئی منصوبہ نہیں ہے یہ لوگ کبھی بھی ملکی ترقی کا سبب نہیں بن سکتے، موجودہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلز پارٹی پورے ملک میں احتجاج اور مظاہرے کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے احتجاج میں عوام کا سمندر ہماری جماعت کی عوامی مقبولیت کی جیتی جاگتی مثال ہے پی پی کی مقبولیت نے جعلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کراچی سے خیبر تک پیپلز پارٹی کے جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی طاقت سے ملک میں جمہوری حکومت قائم کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقیوںکی وجہ سے پیداہونے والے حالات کی ستائی ہوئی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے پی ٹی آئی پہلی اور آخری دفعہ اقتدار میں آئی ہے تحریک انصاف کے سیاسی سفر کا اختتام نزدیک ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں