پ*مسلم لیگ(ق) نے ملک بھر میں فوری بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کردیا

! عوام مہنگائی کی چکی میں پیسں رہی ہے دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں ہورہی،وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ نہیں دے رہیں،طارق حسن

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:40

: کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن صحافیوں کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے بات چیت اور اہم معاملات سے آگاہ کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ سیکرٹیریٹ میں یہ پریس کانفرنسں رکھی گئی تھی مسلم لیگ (ق) آپکے توسط سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کہ ہمارے ملک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں عوام مہنگائی کی چکی میں پیسں رہی ہے دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں ہورہی اور دیگر درپیشں بنیادی مسائل پر وفاقی و سندھ حکومت کی عوام کو ریلیف دینے پر کوئی توجہ نہیں ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں اشیائے خوردنوش مہنگی ہونے سے غریبوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا ادوایات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ مریض علاج سے بھی محروم ہے سرکاری اسپتالوں میں علاج و معالجہ پر عدم توجہ اور ادوایات ناپید ہیں غریب مریض کا جان بچانا بھی مشکل ہوگیا پانی کی قلت کے 4 کا منصوبے میں تعطل سمجھ سے بالاتر ہے ٹینکر مافیا کا راج ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے استحکام و مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے موثر اقدامات و خود انحصاری کو اپنانا اشد ضروری ہے پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا ہے ڈالر افغانستان روزانہ جارہا ہے جس کو روکنا اشد ضروری ہے کراچی کو ہر سطح پر لاوارث سمجھ لیا گیا سندھ کے حکمران عوامی ٹیکسں سے عیشں کی زندگی گزار رہے ہیں نوجوانوں پر سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں کراچی کی سڑکیں گڑھے بن گئی ہر جگہ کچرے کے ڈھیڑ و گٹر ابل رہے ہیں ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے طرفہ تماشہ یہ ہے کہ ایسں بی سی اے کے افسران سندھ حکومت کی ملی بھگت سے شہر کراچی کو بے ہنگم غیر قانونی بلڈنگ بنواکر مز ید بنیادی مسائل پیدا کررہے اور اپنی تجوریوں کو بھر رہے ہیں کے الیکٹرک کا سلیب سسٹم اوور بلنگ کے ذریعے کراچی کے مکینوں سے لوٹ مار بھتے کے مترادف اور اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے کراچی کیلئے اربوں کے فنڈز کے اعلانات ڈھونگ ثابت ہورہے ہیں جبکہ کراچی سندھ کو 95 فیصد اور وفاق کو 70 فیصد ریونیو دینے کے باوجود عوام حقوق سے محروم ہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دعووں و وعدوں کی سیاست ترک کرکے عوام کے بنیادی مسائل کا حل نکالنا ہوگا ورنہ ہر سطح پر محاسبہ کرینگے واضح اعلان کرتے ہیں کہ کراچی دشمن فیصلے ناقابل برداشت ہیں ہاکستان مسلم لیگ ملک بنانے والی جماعت ہے اور اب مسلم لیگ (ق) کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور عوامی حقوق کیلئے میدان عمل میں آگئی ہے عوام کے دکھوں کا مداواہ عوام کے ساتھ ملکر کرینگے پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کی کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے اور مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان ہونگے جو تین ماہ میں ڈسٹرکٹ و یوسی کی تنظم سازی مکمل کرینگے الحمد اللہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ سیکریٹریٹ میں کچھ تعمیری کام باقی ہے جو جلد مکمل ہوگا اور مسلم لیگ کے مرکزی قائدین اسکا باقاعدہ افتتاح کرینگے مسلم لیگ (ق) کراچی لیاقت آباد میں بہت جلد جلسہ کرینگے پریسں کانفرنسں میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان.

صوبائی سیکرٹری انفارمیشن محمد صاق شیخ. ایڈیشنل جنرل سیکرٹری معیزالحسن. عبدالقیوم خان. عبدالرحمان خانزادہ. سید مشرف علی.سلطان بھٹی. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. سینئر نائب صدر ضمیر عثمانی. مہین ملک. ارقم رضا اور دیگرر موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں