ؒکراچی، جے ڈی سی فائونڈیشن کی جانب سے برایٹوروڈ نشترپارک پرسالانہ قومی بین المذاہب ومیلادمصطفی ﷺ اور چراغاں کااہتمام

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:55

۴ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) جے ڈی سی فائونڈیشن کی جانب سے برایٹوروڈ نشترپارک پرسالانہ قومی بین المذاہب ومیلادمصطفی ﷺ اور چراغاں کااہتمام کیاگیا جس میں مختلف مذاہب اور مسالک کے علماء ومشائخ، اہم شخصیات ،سیاسی رہنمااور افسران اعلیٰ کی بڑی تعدادنے شرکت کی،شرکاء میں پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر، ایم کیوایم بحالی تنظیم کے ڈاکٹرفاروق ستار،ایم کیوایم پاکستان کے عامر خان پی ایس پی کے حسان صابر ایڈوکیٹ، وسیم آفتاب، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمدنورانی، علامہ ناظرعباس تقوی،جمعیت علمائے اسلام ف کے علامہ سلیم اللہ ترکی،علامہ انتظارالحق تھانوی، پروفیسرمقصودالٰہی نقشبندی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید سہیل عابدی،ایس ایم نقی، جے یوپی کے ملک شکیل قاسمی، پنڈت وجے مہاراج، علامہ محسن الزماں، علامہ آزادجمیل،منظرالحق تھانوی، مفتی ڈاکٹر شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی، پاک امن ویلفیئر کے سعید احمدبیگ، ممتازثناء خواں الحاج صدیقی اسماعیل، احمدرضا قادری، زین سعیدی،معروف اینکر وسیم بادامی، امانت علی ،غلام عباس(سونومونوفیم)،احمدجہاں زیب،حسان خورشید، شفیق احمد، فیصل حسن نقشبندی، اسدایوب، معاذنظامی جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سلیم اللہ اوڈھواور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰحہ سلیم ودیگر کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سکھ ،ہندواور مسیحی برادری کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اتحاد بین المذاہب وبین المسملین پر جے ڈی سی فائونڈیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحادامت کی فضاء برقراررکھنے میں ہر ممکنہ تعاون اور کوششیں وکاوشیں بروئے کارلانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی سی کے سیکریٹری ظفرعباس نے امت مسلمہ کا گلدستہ بناکر قوم کو ایک لڑی میں پرونے کا پیغام دیاہے جس پر عمل پیراہوکر نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں