نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے ایف ڈبلیو او سے رابطہ کرنے پر مشاورت

ماضی میں ایف ڈبلیو او، نادرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے

پیر 25 اکتوبر 2021 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) عدالتِ عظمی کے حکم کے بعد نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او)سے رابطہ کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ایف ڈبلیو او پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹرک ڈرائیوروں اور پاکستانی فوج کے زیر انتظام تعمیراتی ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کنٹرول بلاسٹنگ کی اجازت ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

ماضی میں ایف ڈبلیو او، نادرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کاحکم دیا ہے۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے فی الحال میڈیا کو موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں