آرٹسٹک ملینر فیکٹری بند، محنت کشوں کا احتجاج

آرڈر نہ ملنے کے باعث سیٹھ یعقوب نے اچانک فیکٹری بند کردی۔ غریب ورکرز پریشان

پیر 25 اکتوبر 2021 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) غریب محنت کشوں پر ظلم اور زیادتی آرٹسٹک ملینر فیکٹری کو لے ڈوبی۔ آرڈر نہ ملنے کے باعث سیٹھ یعقوب کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع آرٹسٹک ملینر فیکٹری بند ہوگئی۔ بگ برانڈ ایچ اینڈ ایم نے کمپلائنس مسائل اور دیگر ایشوز پر اپنے آرڈر کینسل کردیئے، جس کی وجہ سے مالکان نے فیکٹری کو اچانک تالے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

فیکٹری بندش پر غریب محنت کشوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ ورکرز یونین کے عہدیداران سیٹھ یعقوب کے خلاف برس پڑے۔ محنت کشوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی یونین نے کہا ہے کہ یعقوب سیٹھ اور مرتضی سیٹھ اپنی فیکٹریاں تو بڑھا رہے ہیں۔ لیکن انہیں غریبوں کا کوئی خیال نہیں۔ یعقوب سیٹھ اور مرتضی سیٹھ غریب ورکروں پر رحم کریں اور ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتیاں بند کی جائیں۔ مالکان کو چاہیئے اپنا قبلہ درست کریں اور ورکرز کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں