اے این ایف کی کارروائیاں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ، دو ملزمان گرفتار

پیر 25 اکتوبر 2021 17:48

کراچی۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے دو  مختلف  کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار  کرلیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق اے این ایف سند ھ پولیس اسٹیشن گلشن اقبال کرچی نے نیول کالونی منشیات کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی ہے جس میں  18 کلوگرام آئس ، 4 کلوگرام ہیروئین،4.5 کلوگرام کرسٹل ،9 کلوگرام افیون اور 550 عدد Ecstasy Tablets  شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے  ملزم بلوچ خان ولد بہرام خان کوبھی گرفتار کیا ، ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف میں مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ ، پولیس اسٹیشن کلفٹن نے ایک اور کارروائی کے دوان کیس میں مطلوب ملزم محمد رفیق ولد عبدالعزیز کوگرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے سے منشیات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 24 لاکھ نقد برآمد کرلیا ہے ۔ ملزم کے خلاف 16200 کلوگرام ممنوعہ کیمیکل کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات اے این ایف تھانہ کلفٹن میں درج ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں