افغان معیشت کو استحکام دینے اور معاشی چیلنج سے نکالنے کیلئے ہمیں اجتماعی بے لوث کوشش کرنی ہوگی،مولاناعبدالغفورحیدری

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علما اسلام مخلصین دین کے ساتھ پالیسی سازی میں تجاویز پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ،جنرل سیکرٹری جے یوآئی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) جے یوآئی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ افغان معیشت کو استحکام دینے اور معاشی چیلنج سے نکالنے کے لیے ہمیں اجتماعی بے لوث کوشش کرنی ہوگی۔ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علما اسلام مخلصین دین کے ساتھ پالیسی سازی میں تجاویز پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ورکنگ گروپ برائے افغان معیشت کے سیکریٹری محمد یونس قادری و رکن ورکنگ گروپ سہیل رومی سے ملاقات میں کیا۔ورکنگ گروپ کے وفد نے جے یوآئی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سیکراچی دورے کے موقع پر جامعہ مدنیہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جے یوآئی صوبہ سندھ کے نائب امیرمولانا عبدالکریم عابد، مولانا فتح اللہ ، مولانا عطاالحق عابد ، مفتی امان اللہ عابد عبد الحلیم عابد، بابر عالم کے علاوہ سابق سینیٹر ہیمن داس بھی شامل تھے ۔

یونس قادری نے بتایا کہ خالص اسلامی بنیادوں پر معاشی پالیسی سازی کی غرض سے کچھ مخلصین دین وماہرمعاشیات نے جامع وٹھوس تجاویزات دینے کے لیے گروپ تشکیل دیا گیاہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے اسلامی جماعتوں کو درپیش چیلنج اور ان سے نبردآزما ہونے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں