شہر بھر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈی جی کے ڈی اے

پیر 25 اکتوبر 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو تفریحی اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے، شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تفریحی پارکس سمیت کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن نے ST-5 اور ST-15 سیکٹر 5-F نارتھ کراچی ٹائون شپ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام واگزار کرائے گئے گرائونڈز کا قبضہ ڈائریکٹر اسپورٹس کے حوالے کیا جائے اور ڈائریکٹر اسپورٹس کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرکے تحریری طور پر جلدازجلد رپورٹ پیش کریں، مثبت تجاویز کی روشنی میں پارکس اور میدانوں کو اصلی حالت میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رفاہی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کے دوران کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا اور آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر لینڈ شمس الحق صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ڈائریکٹر پارکس محمد جمیل، ایگزیکٹو انجینئر اسکیم 36 اورنگزیب، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments