وزیر توانائی سندھ امیتاز شیخ کا سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پروجیکٹ کادورہ ؛ تھر کول بلاک 2- پر جاری ترقیاتی کام کو سراہا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سندھ کے صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے وفد کے ہمراہ تھر کول بلاک2 میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی نے بلاک 2پر جاری کام کو سراہاجبکہ وفد کے دیگر افراد نے ایس ای سی ایم سی کی تنوع اور شمولیت کی اپروچ کو سراہا اور کمپنی کے سیفٹی اسٹینڈرڈ اور مقامی آبادی کی لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی جو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور تھر فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں،صوبائی اسمبلی کے ارکان قاسم سراج سومرو اور ضیاء لنجار، سینیٹر گیان چند،وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون ویرجی کولہی اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر، محمد نواز سوہواور دیگربھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ پر ، اعلیٰ سطح کے اس وفد کا استقبال ایس ای سی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر اقبال نے کیا جن کے ہمراہ ہیومن ریسورسز اور ایڈمنسٹریشن کے نائب صدر ذیشان خان، ڈائریکٹر سائٹ ضیاء حیدر اور جنرل منیجر سی ایس آر ، پبلک افیئرز اور کمیونیکیشنز نصیر میمن بھی موجود تھے۔

وفد نے تھر کول بلاک 2-میں SECMCمائننگ پروجیکٹ پر پیش رفت کو سراہا جہاں اٴْن کی ملاقات محنتی خواتین ڈمپ ٹرک ڈرائیورز ، RO پلانٹ کی خواتین آپریٹرز، مقامی تھری انجنیئرز اور دیگر ملازمین سے کروائی گئی جنھیں ایس ای سی ایم سی کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔وفد نے تھر فاؤنڈیشن اسپتال اور تھر فاؤنڈیشن پرائمری اسکول کا دورہ بھی کیا جسے گاؤں مان سنگھ بھیل میں قائم کیا گیا ہے جہاں وفد نے بہترین اسٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

وفد نے SECMC کی وسیع کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی اور بے گھر افراد کی آبادکاری کی کوششوں کو بھی سراہا۔عامر اقبال نے میگا پروجیکٹ کے لیے اپنا قیمتی وقت اور سپورٹ دینے پر وفاقی اور صوبائی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا جبکہ SECMCکے چیئرمین نے بھی ذاتی توجہ اور راہنمائی فراہم کی تاکہ بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم متحرک رہے۔اٴْنھوں نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ ایس ای ایم سی HSEاورآپریشنل کارکردگی کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے گی۔اس پروجیکٹ کا ہر اسٹیک ہولڈرقومی معیشت پر مثبت اثراور مقامی کمیونیٹیز کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں