ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سندھ کنور نوید جمیل کا وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نسلہ ٹاورکئی سال قبل تعمیر ہوا تھا جس کو باقاعدہ وہاں کے رہائشیوں نے رقم ادا کر کہ مالکانہ حقوق کی بنیاد پر خریدا تھا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس کی منظوری بھی دی تھی جس کے تمام ثبوت انکے پاس موجود ہیں لہذا میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کے نقصان کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ان متاثرین کیلئے ہنگامی بنیاد پر متبادل رہائش کا بند و بست کیا جائے کیوں کہ ان متاثرین کا یہ نقصان حکومت سندھ کے ذیلی ادارے کی وجہ سے ہوا تھا اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت سندھ کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں