عدالت عظمی نے اپیل اس بنیاد پر مسترد کی ہے کہ عدالت میں درخواست دائر کرنے والے کا معاملہ بد نیتی پر مبنی ہے، کے الیکٹرک

عدالت عظمی کا احترام کرتے ہیںاور اس کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر من و عن عمل کرنے کیلئے پرُ عزم ہیں، اعلامیہ کے الیکٹرک

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) کے الیکٹرک کے محمود آباد گرڈ اسٹیشن کیس کے حوالے سے عدالت عظمی نے اپیل اس بنیاد پر مسترد کی ہے کہ عدالت میں درخواست دائر کرنے والے کا معاملہ بد نیتی پر مبنی ہے کیونکہ درخواست گزار خود بھی گرین بیلٹ پر مقیم ہے ۔

(جاری ہے)

حالانکہ اپیل کو عدالت نے از خود نوٹس میں تبدیل کردیا تھا اور تمام متعلقین بشمول کے الیکٹرک کو نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں ۔کمپنی معزز عدالت کی جانب سے اگلی سماعت کیلئے جاری کئے گئے نوٹس کی منتظر ہے جہاں وہ اپنا قانونی نقطہ پیش کرے گی۔ کے الیکٹرک بطور ایک ذمہ دار کمپنی کے عدالت عظمی کا احترام کرتی ہے اور اس کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر من و عن عمل کرنے کیلئے پرُ عزم ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں