نسلہ ٹاورکااین او سی جاری کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، آفاق احمد

غیر قانونی تعمیرات مہندم کرنے کا فیصلہ ادھورا ہے،فیصلہ تعمیراتی صنعت کیلئے تباہی کا سامان ہے،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے نسلہ ٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نسلہ ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رائیل ٹاورکے بعد نسلا ٹاورکے انہدام کا فیصلہ قانونی سہی لیکن کراچی سے تعمیراتی صنعت پنچاب منتقل ہونے کا باعث بنے گا جس سے اس صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں