ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے رواں مالی سال کے نو ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا

بینک کااس مدت کیلئے حصص یافتگان کیلئے 4.50پیسے فی حصص کے عبوری منافع کا اعلان

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے رواں مالی سال کے نو ماہ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے زیر تبصرہ مدت کیلئے بینکنگ انڈسٹری کے سب سے زیادہ فی حصص ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بینک نے اس مدت کیلئے حصص یافتگان کیلئے 4.50پیسے فی حصص کے عبوری منافع کا اعلان کیا ،جنوری تا ستمبر کی مدت کے دوران بینک کو 38.27ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 22.56ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا،جبکہ بینک کے حصص کی آمدن19روپی3پیسے رہی جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران فی حصص آمدن19.35روپے رہی تھی۔

کوورنا کی صورتحال کے باوجود بینک نے اپنی پالیسوںکی بدولت استحکام کی سطح کو برقرار رکھا اور اس دورا ن بینک کی خالص انٹرسٹ انکم محض14فیصد کمی سے 55.35ارب روپے سے گھٹ کر 47.74ارب روپے رہی۔بینک کے مجموعی اثاثہ جات 1931ارب روپے کی سطح پر ہیں،کورونا کی صورتحا ل کے باعث بینک کے غیر فعال قرضوںمیں92ملین روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور غیر فعال قرضے بڑھ کر 51.28ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں