صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کا وفاق سے دیوالی تہوار پر ہندو ملازمین کے لئے دو دن تعطیل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے وفاق سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لئے دو دن تعطیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دیوالی ہندو برادری کا بڑا مذہبی تہوار ہے اور دیوالی پر دو دن تعطیل ہندو برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ یہ مطالبہ صوبائی وزیر نے محکمہ منارٹی میں دیوالی کے چیکس دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر منارٹیز افیئرز سندھ عبدالشکور ابڑو، مکھی اودھا مل میمبر نان مسلم ویلفیئر کمیٹی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گیان چند ایسرانی نے کہا کہ دور دراز شہروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اپنے خاندانوں کے ساتھ روشنیوں کا تہوار منانے کے لیے دو دن چھٹی دی جائے۔نجی ادارے اور کمپنیاں بھی اپنے ہندو ملازمین کو دیوالی کی دو دن چھٹی دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سندھ حکومت کو بھی دو دن تعطیل کرنے کی سفارش کریں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہندو برادری کی سینکڑوں مستحق خواتین میں چیک تقسیم کئے، جبکہ محکمہ اقلیتی امور کو سختی سے ہدایات دیں کہ دیوالی کے چیکس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائی

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments