محکمہ تعلیم نے ساڑھے 21 کروڑ روپے کے فنانشل اسسٹسنٹس کے 365 منظور کیے ہیں.سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے ساڑھے 21 کروڑ رو پے کے فنانشل اسسٹسنٹس کے 365 منظور کیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار اور فائلوں کی نظر ہونے والے مالی تعاون کی تمام درخواستوں پر غور کیا گیا ہے اور ان میں سے 365 کیسز کو منظور کیا گیا ہے جن کی کل مالیت 21 کروڑ اور 29 لاکھ بنتی ہی. انہوں نے کہا کہ تمام منظور شدہ درخواست گزاروں کے نام محکمہ تعلیم کے آفیشل فیس بک پیجز اور ویب سائٹ پر دیے گئے ہیں.انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کسی بھی ایجنٹ مافیا کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی کو بھی ایک روپیہ نہ دیں یہ تمام پیسہ یتیموں اور بیواؤں کا ہے اور انہی تک پہنچے گا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں