کراچی،ڈیفنس میں لگژری گاڑی میں سوار اسٹریٹ کرمنلزنے کافی شاپ پر آئی خواتین کو لوٹ لیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کی کارروائیاں بے فکری اورآزادانہ طریقے سے جاری ہے۔ڈیفنس میں لگژری گاڑی میں سوار اسٹریٹ کرمنلزنے کافی شاپ پر آئی خواتین کو لوٹ لیا گیا بہادر آباد میں دن دیہاڑے 6نوجوان دوستوں کو سڑک پر یرغمال بناکر لوت لیا لوٹ لیا گیاجامعہ ملیہ ملیربیکری کے قریب پک اینڈ ڈراپ وین میں سوار خواتین کو لوٹ لیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل پر واقع کافی شاپ کے باہر لگثری گاڑی میں سوار اسٹریٹ کرمنلز نیاطراف کا چکر لگا کر جائزہ لیا اور اسلحہ دکھا کر ڈائن آو ٹ پر بیٹھی خواتین سے پرس، موبائل فونز اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین لئے م واردات کے بعد قریب گاڑی کرولا گاڑی میں بیٹھ کرفرار ہوگئے سیکیورٹی گارڈ کو قریب آتا دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ بھی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کافی شاپ کے گارڈ کوپلٹ کر دوڑ لگاتے بھی دیکھا جاسکتاہ.بہادر آباد میں دن دیہاڑے 6 نوجوان دوستوں کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا 6 نوجوان دوست سڑک کنارے کھڑے ہوکر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران 2 ملزمان موٹر سائیکل پیدل لیکر نوجوانوں کے پاس پہنچے اوراسلحہ کے زور پر نوجوانوں سے لوٹ مار شروع کردی اسلحہ دیکھ کر کسی بھی نوجوان نے مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی، ایک ملزم نے ایک ایک کرکے تماملڑکوں سے موبائل فونز جمع کئے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان نے منٹوں میں واردات کی اورفرار ہوگئے۔،الفلاح تھانہ کی حدود جامعہ ملیہ ملیربیکری کے قریب پک اینڈ ڈراپ وین کو لوٹ لیا گیا، وین میں چار خواتین سوار تھیں،دو موٹر سائیکلوںپر سوار چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر خواتین سے پرس، موبائل فون اور نقدی اور گاڑی کی چابی لے کر فرار ہوگئی

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments