کراچی،اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ،منشیات اورنقدی برآمد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) پیرآباد پولیس کی فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اورنقدی برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرآباد پولیس کی فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئیاسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میںملوث 3 رکنی گروہ گرفتارکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، وافر مقدارمیں چرس اور نقدی برآمد کرلی گرفتار ملزمان میںامیر زیب ولد امبر خان، رحیم ولد عدنان اورامجد علی ولد باچا خان شامل ہیں گرفتارملزمان 24 اکتوبرکو قصبہ کالونی کے علاقے باجی فانڈیشن مدینہ مسجد کے قریب سے شہری کواسلحہ کے زور پرلوٹ کر فرار ہوئے تھے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں