ملکی ترقی کیلئے ایکسپورٹ زیادہ اور امپورٹ کم کرناہوگی، حنید لاکھانی

اپنی پیدوار بڑھانا ہوگی تا کہ بیروزگاری کم ہو اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے،رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیئے سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا لیکن ہمار ا لمیہ یہ ہے کہ ہم لوگ اقتدار کی جنگ میں لگے رہتے ہیں جبکہ ملکی ترقی کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اس وقت پاکستان کا اہم مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے اس کے خاتمے کے لیئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگاملک کے غریب انسان کو سستا آٹا چاہیے ان خیالات کاا ظہار انہوں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ امیر لوگوں کو مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے سستے یا مہنگے ہونے سے غریب آدمی کو کوئی سروکار نہیں ہے اس وقت ملک کے مالی طور پر کمزور اور مشکل حالات میں مبتلا طبقے کے لیئے اقدامات کرنے کا وقت ہے آٹا مہنگا ہے تو اس کو سستا کرنے کے لیئے سبسڈی دینی چاہیے ہمیں کسی بھی طرح سے اپنی ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا اور امپورٹ کم کرنا ہوگی اپنی مصنوعات کے استعمال کو بڑھانا ہوگا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی لوکل پروڈکٹس کو پہچانا ہوگا اور نئی منڈیوں کو تلاش کرنا ہوگا جہاں ہماری مصنوعات اچھے داموں بکیں اور اپنے ملک کے ایکسورٹرز کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی تا کہ وہ ملکی ایکسپورٹ کو بڑھائے ، ہمیں اپنی پیداوار کوبڑھاناہوگا انڈسٹریز اور فیکٹریز کو سہولیات دینی ہوں گی تا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو جب پیداوار بڑھے گی تو ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ایکسپورٹ بڑھنے سے ملک میں ڈالرز آئیں گے جو مہنگائی کو کنٹرول میں مددگار ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کاروبار کے مواقع بڑھنے سے ہمارے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ہمیں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی اگر ہم اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں گے نہیں اور اپنے اخراجا ت کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہمیں پرانی ادائیگیوں کے لیئے نئے قرضے لینے ہوں گے اور ہمارا ملک بیرونی قرضوں میں ڈوبا رہیگا اور ہم کبھی بھی ترقی کی جانب نہیں بڑھ سکیں گے عوام کی مشکلات حل نہیںہوں گی انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے سفر کے لیئے ہم سب کا متحد ہونا بہت ضروری ہے اگر سیاسی جماعتوں کے لوگ ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے روڑے اٹکائیں گے اور صرف اقتدار کے حصول کے لیئے بلا وجہ تنقید کر کہ وقت کا ضیاع کرتے رہیں گے تو ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments