حکومت نے ٹی ایل پی سے تحریری معاہدے اوردستخط بھی کئے ان معاہدات پر فی الفورعمل درآمد کیوں نہیں کیا جماعت اہلسنت کراچی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہمارا وفاقی وصوبائی حکومت (پنجاب )سے سوال ہے کہ حکومت نے TLPسے تحریری معاہدے اوردستخط بھی کئے ان معاہدات پر فی الفورعمل درآمد کیوں نہیں کیا اعلیٰ عدالتوں نے TLPکوجوریلیف دیا اس پر حکومت نے عمل نہ کرکے کھلم کھلا توہین عدالت کی ہے،حکومت کو عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرنے سے کس نے روکا وضاحت کریں۔

ایک عام آدمی کو اورتمام جماعتوں کوپرامن احتجاج کا حق ہے تو پھر TLPکو اس آئینی حق سے کیوں محروم کیاجارہاہی جب کھلم کھلا دہشت گردی کرنے والوں سے مذاکرات کی بات وزیر اعظم کررہے ہیں تومحب وطن اوردینی مطالبات کرنے والوں سے مذاکرات کیوں نہیں ہوسکتے مسائل کاحل صرف مذاکرات ہوتے ہیں،حکومت مذاکرات سے کیوں راہ فراراختیارکررہی ہی بھارت پاکستان کا کھلادشمن ہے،بیک ڈورڈپلومیسی کے راستے سے مذاکرات ہوسکتے ہیں،بھارت جس نے مشرقی پاکستان کوالگ کروانے کاجرم عظیم کیا ،توپھر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورناموس رسالت کے تحفظ کا مطالبہ کرنے والی جماعت TLPسے مذاکرات سے حکومت کیوں گریزاں ہی تحفظ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت توہرمسلمان کی ذمہ داری ہے حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داری کوپوری نہیں کررہی لیکن شمع رسالت کے پروانوں کوایمانی فریضہ اداکرنے کیوں روک رہی ہی حکومت یہ بتائے کہ کامونکی کے بعد اسلام آبادکی شاہراہ میں بڑی بڑی خندقیں کیوں کھودی گئی ہیں جو ظلم TLPپر ڈھائے گئے ہیں ان کی عدالتی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کرائی جانی چاہیے خطباء سے اپیل ہے جمعہ کے اجتماعات میں شمع رسالت کے پروانوں پرڈھائے جانے والے ظلم کی داستان بیان کریں۔

(جاری ہے)

یا دررہے جماعت اہل سنت نہ قومی املاک کو تباہ کرنے کی حامی ہے نہ شدت پسندتنظیم ہے،اس کا سب سے بڑاثبوت 2006؁ء کے سانحہ ،شہداء میلاد(نشترپارک)کاموقع ہے کہ جس میں تقریباً63قائدین کی شہادت کے باوجودجماعت اہل سنت نے نہ کسی گاڑی کو آگ لگائی،نہ کوئی بلب ٹوٹا،نہ کوئی گملاٹوٹا۔جماعت اہل سنت حکومت کو متنبہ کرناچاہتی ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے۔

مذاکرات کاراستہ اختیارکرے۔TLPنے واضح کردیاہے کہ ان کی طرف سے مذاکرات ان کے امیر قبلہ صاحبزادہ سعدحسین رضوی کی قیادت میں TLPکی ٹیم ہی کرسکتی ہے۔ہم حکومت کو ملک میں قیام امن کے نام پرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ شدت کاراستہ حکومت کوتباہی کی طرف لے جائیگاجس سے ملک وقوم کو ہی نقصان ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ پاکستان کو سلامت رکھے،نظام مصطفی کا اورامن وامان کاگہوارہ بنائے۔اس موقع پر جماعت اہل سنت کے چیف آرگنائزرمولاناخلیل الرحمان چشتی،علامہ پیر سیدعبدالقادرشیرازی،مولاناکامران قادری،مولاناالطاف قادری،سیدرفیق شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں