کراچی،شاپنگ سینٹر میں نامعلوم ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں مالیت کا کپڑا اور نقدی لوٹ کر فرار

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر میں نامعلوم ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے علاقے طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر کی تیسری منزل پر واقع نقب زنی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور 15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، متاثرہ دکاندار صبح دکانیں کھولنے مارکیٹ پہنچے تو دکانوں کے تالے کٹے ہوئے تھے، ایس ایچ او فیروز آباد خوشنود جاوید کے مطابق واردات دبئی سینٹر کی تیسری منزل پر واقع دکانوں میں ہوئی ہے جہاں زیادہ تر کپڑوں کی دانیں واقعہ ہیں، مارکیٹ کے تین چوکیدار ہہیں انہیں بھی واردات کا علم نہیں ہوا، جب مارکیٹ متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے مطابق ملزمان نے مارکیٹ کی 9 سے زائد دکانوں کے تالے کاٹے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے قیمتی برائیڈل ڈریس بھی ساتھ لے گئے ہیں جبکہ ایک دکان سے 9 لاکھ روپے کیش غائب ہوا ہے اور باقی دکانوں سے ڈیڑھ لاکھ سے 9 لاکھ کے درمیان نقدی لوٹی گئی ہے، تاہم پولیس نے مارکیٹ میں نصب سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرلی ہیں جبکہ فوری طور پر واردات کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں