د* کراچی، نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

O کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) گلشن حدید میں نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع عائشہ اسپتال کے قریب سے نومولود بچے کے جھلسی ہوئی حالت میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچہ شدید زخمی حالت میں ملا ہے جو کہ آگ سے جھلسا ہوا تھا، بچے کو نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو ئے ہیں، تاہم اس ححوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں