%کراچی، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار ،اسلحہ، اور ایمونیشن برآمد

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

hکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاو ٴن کٹی پہاڑی اور گردونواح میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 5 ملزمان احتشام، قسمت خان، فضل اللہ، فاروق اور ریاض کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، منشیات اور ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے ممیں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں آپ کا نام صیگہ راز میں رکھا جائے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں