اے آر وائی نیوز اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

فاتح ٹیم نے روایتی حریف جیو نیوز کو 29 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایس ایس بی سجاس کپ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے پہلے مرحلے میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دو روایتی حریفوں دفاعی چیمپیئن اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز کے درمیان کھیلا گیا، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں اے آر وائی نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، فاتح ٹیم کے ان فارم کپتان بابر خان چالیس رنز اسکور کرنے کے ساتھ دو وکٹیں حاصل کرکے فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دیگر بلے بازوں میں عتیق احمد اور شہاب اختر 36, 36 رنز بناکر نمایاں رہے، ہدف کے تعاقب میں جیو نیوز کی اننگز مقررہ اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز تک محدود رہی، حماد کے 57 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

(جاری ہے)

فائنل کے مہمان خاص کوئیٹہ گلیڈی ایٹر کے فرنچائزر اور عمر ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو ندیم عمر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کپتان بابر خان وننگ اور جعفر حسین نے رنرزاپ ٹرافی وصل کی، ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کھیل سے جڑے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پہ متحد رکھنا اور میڈیا ہاسز کے درمیان سات کھیلوں پر مشتمل اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سجاس کا بڑا کام ہے، فائنل میں دو روایتی حریف کے امنے سامنے ہونے سے ایک اچھا میچ دیکھنے کا اتفاق ہوا، سجاس بلو کے شہروز علوی ناقابل شکست سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 6 وکٹیں لے کر ایونٹ کے بہترین آل راونڈر, تین نصف سنچریوں کے ساتھ اے آر وائی نیوز کے کپتان بابر خان بہترین بیٹر جبکہ سجاس بلو کے قلبے محمد بہترین وکٹ کیپر قرار پائے، تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، کوئیٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، محمد نسیم، سجاس کے عہدیداران اور ممبران سمیت اسپورٹس لورز کی بڑی تعداد موجود تھے،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں