حکمران بتائیں کہ پیٹرول پمپ بند رہنے سے ملک کو کتنے ارب کا نقصان پہنچاہے ،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،پارٹی صدرمیاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی ،چیف آرگنائزعبدالرشید ارشد،سندھ کے صدرپیر سید لیاقت علی شاہ،علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہاکہ حکمران گفت وشنید سے مسئلہ حل کرنے کے بجائے ایسے حالات پید اکردیتی ہے جس عوام متاثرہوتے ہیں ،حال ہی پیٹرول پمپس بندہوئے ،حکومت کو یہ بتانے کی توفیق نہیں ہے کہ پیٹرول پمپ بند رہنے سے ملک کو کتنے ارب کا نقصان پہنچاہے ۔

رہنماؤںنے آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کویکسرمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے یہاں تک کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نہ صرف فیصلے کرنے میں آزادہوگابلکہ وہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر مانیٹری پالیسی بنائے گا ،حد تو یہاں کردی گئی کہ اب اسٹیٹ بنک معاشی پالیسیوں میں پاکستان کی پارلیمنٹ کو بھی جوابدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات،بجلی ،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے اب ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے اضافہ کی نوید سنادی گئی ہے ساتھ ہی 2.68روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتیں مزیدبڑھانے اورگیس جو ملکی پیداوارہے اس کی بھی قیمتیں بڑھانے کاسلسلہ پھر شروع ہوجائے گا ۔کابینہ کے ہر اجلاس میں عوام کوریلیف دینے کے بجائے اودیات ،بجلی ،گیس ،پیٹرول ودیگر اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے اوراعلانات ہوتے ہیں۔عوام فاقہ کشی پرمجبورکردیاہے۔حکمرانوں کو غریب عوام کاکوئی احسا س نہیں رہاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں