عمران اسماعیل کا سندھ بلوچستان رائس ملزایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل کے قتل کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

ہفتہ 27 نومبر 2021 17:26

کراچی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قمبر کے علاقے لالو رائنک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل اور شہری اتحاد لالو رائنک کے صدر سخاوت راجپوت کے قتل کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق قمبر سے تعلق رکھنے والے مرحوم سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی تھے۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے یقینی اقدامات کئیے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں