سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سماعت کا 26 نومبر کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

سیکریٹری دفاع 30 نومبر کو ایک بجے اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیش ہو جو کچھ کہا اسے تحریری بیان میں جمع کرائیں ،عدالت عظمیٰ

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سماعت کا 26 نومبر کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

دفاعی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کے کیس میں جاری تحریری فیصلے کے مطابق سیکریٹری دفاع نے بتایا، تمام کنٹونمنٹ اراضی اسٹریٹیج لینڈ ہے۔ اسٹریٹیج لینڈ صرف دفاعی مقاصد کے لیے مختص ہے۔ عدالت عظمی نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ سیکریٹری دفاع 30 نومبر کو ایک بجے اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔ جو کچھ سیکرٹری دفاع نے کہا، اسے تحریری بیان میں جمع کرائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں