سپریم کورٹ نے الباری ٹاور کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سپریم کورٹ نے الباری ٹاور کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ الباری ٹاور کیس کے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئندہ حکم تک بلڈر کو جائیداد منتقلی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری وزرات ہاسنگ اینڈ ورکس اراضی کا تمام ریکارڈ پیش کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الباری ٹاور کے وکیل رشید اے رضوی نے تیاری کی مہلت طلب کی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں