محسن شیخانی سمیت تمام قانونی کام کرنے والے بلڈرز کے ویژن کی تائید کرتا ہوں، ایازمیمن

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ آباد کے چیئر مین محسن شیخانی کے وژن کی مکمل تائید کرتاہوں کہ جو بلڈرز مکمل کاغذات اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ان کی عدلیہ اور حکومت حوصلہ شکنی نہ کریں، این اوسی، نقشہ پاس ہونے اور تمام کاغذات مکمل ہونے کے باوجود اگر بلڈنگز گرائی جائیں گی تو رئیل بلڈرز کی حوصلہ شکنی ہوگی اور کراچی میں کنسٹریکشن اور اسٹیٹ کے کاروبار آگے نہیں بڑھ سکے گا اور کنسٹرکشن انڈسٹری شدید بحرانوں کا شکار ہوجائیگی، ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنی رہائشگا ہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ صاف ستھرا کام کرنے والے بلڈرز کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کنسٹرکشن انڈسٹری پنپ سکے کنسٹرکشن کے کام چلنے سے فائدہ مزدور طبقہ اور عام آدمی کو ملتا ہے، اگر صاف کام کرنے والوں کو سہولیات نہ ملیں تو وہ لو گ یہاں سے کسی دوسرے ملک چلے جائیں گے اور کاروبار کریں گے جبکہ یہاں پر صرف دھوبی ، نائی اور وہ لوگ رہ جائیں گے جو جمشید روڈ، ناظم آباد اور گارڈن میں رہائشی پلاٹ کے اوپر کمرشل بلڈنگز بنا کر عوام کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانوں کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں ، محسن شیخانی ، آصف سمسم بھائی اور الطاف تائی بھائی کے ہر اچھے اقدام کے ساتھ ہوںآباد کے وہ ممبران جو رئیل کام کرنے والے ہیں ان تمام ممبران کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ کچھ لوگ آباد کے ممبر بن کر آپ کے کندھے پر بندوق رکھ کر اور آپ کے سر پر چڑھ کر آپ کے نام سے جمشید روڈ، گارڈن اور ناظم آباد میں اربوں روپوں کی پراپرٹیز کو رہائشی پلاٹس کی فیس ادا کر کہ عوام کو کمرشل بلڈنگز بنا کر بیچ رہے ہیں ، میری درخواست ہے کہ مجھے بلایا جائے تو میں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرونگا جو کہ غیرقانونی کام کر رہے ہیں اور لینڈکروزر کو مہران کے کاغذوں پر چلا رہے ہیں یعنی مزے لینڈ کروزر کے لے رہے ہیں اور ٹیکس مہران گاڑی جتنے ادا کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے بے نقاب کرتا رہونگا اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کام کرنے والے بلڈرز کے ویژن اور ملکی ترقی کے لیئے ان کے کردار کو سراہتا رہونگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں