مفتی غلام دستگیر افغانی اہلسنّت کا سرمایہ تھے، مفتی عبدالعلیم قادری

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی شاہ محمدعبدالعلیم قادری نے کہاہے کہ مفتی غلام دستگیر افغانی اہلسنّت کا سرمایہ تھے،ان کا شمار ملک کے ممتازاور جید علمائے کرام میں ہوتاتھاوہ بلاشبہ اسلاف کی نشانیوں میں سے تھے،ان کا خلاء تادیر پر نہ ہوسکے گا۔ ایک جیدعالم دین کی وفات پورے عالًم کی وفات کے مترادف ہے، مفتی غلام دستگیر افغانی کی دینی و سیاسی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا ۔

یہ باتیں انہوں نے سید اصغرعلی شاہ بخاری ودیگر کے ہمراہ شیخ الحدیث والتفسیر،ممتازعالم دین مفتی غلام دستگیر افغانی نقشبندی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے خطیب العصرپاکستان وبرطانیہ علامہ غلام ربانی افغانی سے تعزیت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے مفتی غلام دستگیر افغانی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔صاحبزادہ مفتی غلام ربانی افغانی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ باباجان مفتی غلام دستگیر افغانی نے اپنی تمام زندگی ملک وقوم کی خدمت،دین کے کاموں اور درس وتدریس میں صرف کی، ملک میں چلنے والی مختلف تحاریک میں بھرپورکرداراداکیا،مفتی غلام دستگیرافغانی کے قائم کردہ دینی ادرے ان کی خدمات کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں