کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ کا بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اتوار 28 نومبر 2021 14:30

کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ کا بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح ہسپتال اور ڈاؤ اوجھا ہسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں