۵صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ

اتوار 28 نومبر 2021 17:45

ن کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں، اولین ترجیح ہے کہ ضلع شرقی میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی اور OISSA کے اشتراک سے اولمپئین افتخار سید پارک واسپورٹس اکیڈمی گلشن اقبال میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے بعد کامیاب ٹیموں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گے، چاہتے ہیں ؐکہ بچے اور نوجوان تعلیم کے ساتھ کسی بُری سوسائٹی کا شکار ہونے کے بجائے اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیں،انہوں نے اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اولمپئین افتخار سید کی کاوشوں کو سراہا،میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ OISSA کی جانب سے تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ میدانوں کو آباد کرنا ضرورت ہے،بلدیہ شرقی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، آرچری سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب ٹیموں میں مہمان خصوصی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر سینئیر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ڈائریکٹر پارکس گلشن اقبال زون آغا سمیر، اولمپئین افتخار سید، حنیف خان ودیگر اسپورٹس کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں