راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن کا حکومت سے رانا سخاوت علی راجپوت کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 28 نومبر 2021 18:50

K کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن (RNS) پاکستان کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم نے حکومت سے رانا سخاوت علی راجپوت کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا سخاوت علی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،قاتلوں کو فوری گرفتارنہیں کیاگیا تو سخت ترین لائحہء عمل کا اعلان کریں گے۔

رانا سخاوت علی کا قتل راجپوت برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔یہ باتیں انہوں نے راجپوت برادری کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت این اے 203 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار،پاکستان بیت المال ضلع قمبر شہدادکوٹ کے کوآرڈینیٹر رانا سخاوت علی راجپوت کی شہادت پرہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سلیم الرحمن، مرکزی ترجمان رانا شاہد خلیل، صوبائی صدر رائو خاور علی، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رائو شبیر احمد، صوبائی نائب صدر رانا نادر علی، صوبائی جنرل سیکریٹری رانا سرفراز بابو، رانا نوید تحسین، رانا نور محمد، رائو تیمور احمد، ایڈوکیٹ خرم شاہدودیگر نے بھی خطاب کیا۔

راناندیم سلیم نے راجپوت نظریاتی سنگت کے اراکین وکارکنان کی جانب سے راناسخاوت علی شہید کے قتل پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، صوبائی صدر رائو خاور علی نے کہا کہ رانا سخاوت علی راجپوت کا قتل برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سلیم الرحمن، مرکزی ترجمان رانا شاہد خلیل نے کہا کہ رانا سخاوت علی ایک بہادر نڈر انسان تھے راجپوت نظریاتی سنگت قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

رائو شبیر احمد، رانا سرفراز بابو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک شہید رانا سخاوت علی کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل فرمائے اور اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں