%مشن نورانی ؒکی تکمیل ہی زندگی کا مقصد اولین ہے،امام شاہ احمدنورانی کے متوالے ہر حال میںنظام مصطفیﷺ نافذ کرکے دم لیں گے،مفتی محمدزبیر صدیقی ہزاروی

اتوار 28 نومبر 2021 18:50

?کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مشن نورانی ؒکی تکمیل ہی زندگی کا مقصد اولین ہے،امام شاہ احمدنورانی کے متوالے ہر حال میںنظام مصطفیﷺ نافذ کرکے دم لیں گے۔یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماصاحبزادہ مفتی محمدزبیر صدیقی ہزاروی نے جمعیت علمائے پاکستان نیوکراچی کے تحت منعقدہ پیغام غوث الوریٰ ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

کانفرنس سے سینئر رہنمامحمدعلی قریشی، حاجی الیاس ،احمدسعید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ مفتی محمدزبیر صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نظام مصطفیﷺ ہی پیغام غوث الوریٰ ہے، دین اسلام کی سربلندی کے لئے حضور سید ناغوث الاعظم دستگیرؓ نے بیش بہاکاوشیں سرانجام دیں ،آپؓ کے زمانے میں اسلامی معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن تھا،آپؓ نے دین اسلام کو ایسے وقت میں زندہ کیاجس کی وجہ سے آپؓ کا لقب محی الدین ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ایک بار پھر اسلام اور اسلام کے ماننے والے سخت آزمائش میں ہیں، بدترین فتنے سراٹھارہے ہیں، اسلام پسندوں کو دیوار سے لگایاجارہاہے اور اسلام بیزار لوگوں کو سرپرچڑھایاجارہاہے،سوشل میڈیاکے نام پر فحاشی وعریانی کا بازارگرم ہے، ایسے میں حضرت شیخ سیدناعبدالقادرجیلانیؓ کے ماننے والوں کو میدان عمل میں نکلناہوگا ،آج کے دور میں سب سے زیادہ ذمہ داری علماء ومشائخ پر عائد ہوتی ہے وہ اپنافریضہ انجام دیں، ہم جن ولیوں کے ماننے والے ہیں انہوں نے کبھی بھی آرام وسکون کو ترجیح نہیں دی بلکہ دین اسلام کی سربلندی کے لئے شب روز کوشاں رہے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے پاکستان پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کے ماننے والوں کو دعوت دے رہی ہے کہ منظم ہوکر نظام مصطفیﷺ کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اور ملک میں نظام مصطفیؓ کے نفاذ کی جدوجہد Gکریں۔یہ ملک ہمارے آبائواجداد نے نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے بنایاتھااس میں لادینیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہم ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں