ًکراچی میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے شروع کی جانے والی روڈ چیکنگ مہم اختتام پذیر

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

Wکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک کی ہدایت پر کراچی میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے شروع کی جانے والی روڈ چیکنگ مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ روڈ چیکنگ مہم 22 نومبر سے 25 نومبر تک جاری رہی۔ اس مہم کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 6837 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور مختلف وجوہات کی بنائ پر 926 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے جبکہ ان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی مدد میں 2169852 روپے وصول کئے گئے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاو ٴلہ نے کامیاب روڈ چیکنگ مہم کے انعقاد پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان جلد اپنے متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے رابط کرکے اپنے واجب الادا ٹیکسز جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلد دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی لہٰذا ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں