لله*کراچی،معذوری کو کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ یہ معذوری کے بھیس میں ایک نعمت ہے،معاون خصوصی صادق علی میمن

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

ٰ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ معذوری کو کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ یہ معذوری کے بھیس میں ایک نعمت ہے۔ مناسب رہنمائی اور تربیت معذوری کو قابلیت میں بدل سکتی ہے اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تمام ایسے افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو معذوری کا شکار ہیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فائن آرٹس مقابلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم دی ورلڈ آف آرٹ نے کیا تھا۔ اس موقع پر این جی او کی چیف ایگزیکٹو افسر علیزہ منیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں تین کیٹیگریز میں فائن آرٹس کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

مہدی ڈیزائننگ، پینٹنگ اور مٹی کے برتنوں پر پینٹنگ تھے۔ سماعت سے محروم افراد نے اسٹال لگائے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے خصوصی افراد کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور اس کام پر روشنی ڈالی جو محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خصوصی افراد کے لیے کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو شیلڈ بھی دی گئی۔ صادق علی میمن نے مزید کہا کہ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ایک شاندار آئیڈیا ہے اور ان کی ں حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہیے کہ وہ اپنے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کریں۔ اس موقع پر سندھ پرسنز وِد ڈس ایبلٹیز پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل غلام نبی نظامانی نے کہا کہ بہت جلد محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خصوصی افراد کی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن شروع کر دے گا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل غلام نبی نظامانی کو بھی شیلڈ دی گئی۔ افتتاحی تقریب سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن اور ڈائریکٹر جنرل غلام نبی نظامانی نے اسٹالز اور آرٹ گیلری کا دورہ کیا اور ان خصوصی افراد کی صلاحیتوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں