کراچی بار ایسوسی ایشن کی امیدواروں کی فہرست ، انتخابات2021 اور 2022 اٹھارہ دسمبر کو ہونگے

نوجوان وکلا میں آگاہی کے لیے وکلا کانفرنس ، سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کروائونگا ایڈوکیٹ نزاکت علی شیخ

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بڑی تعداد میں نوجوان وکلا حصہ لیتے ہے تاکہ وہ الیکشن جیت کر اپنے کارکردگی کا بہترین مظاہرہ کرسکیں ہم قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن کو پر امن طریقے سے لڑتے اور سب مل کر جیت کا جشن بھی مناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کراچی بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں ریوولیشنری ینگ لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے ایم ایم سی کے امیدوار ایڈوکیٹ نزاکت علی شیخ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کراچی بار ایسوسی ایشن میں نیا دور میں موثر تبدیلیاں دیکھے گی جس کا اقدام خوش آئند ہوگا ۔میں وکلا کانفرنس ، سیمینار اور ورکشاپس منعقد کروائونگا تاکہ نئے فارغ التحصیل وکلا وکالت کے شعبے کوسمجھ سکیں اور اپنے کیرئیرکا آغاز کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے در پیش مسائل پر اقدامات کرونگاتاکہ نوجوان وکلا کو حصول روزگار میں آسانی ہوسکے اور نوبل پروفیشن کی سربلندی تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوںاور انتخابات2021 اور 2022 اٹھارہ دسمبر کو ہونگے ۔الیکشن میں جیت بھی میری ہی ہوگی انشاء اللہ

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments