اگر حکومت عافیہ کو واپس نہیں لا سکتی تو ناکامی کا اعتراف کری:ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
نام نہاد جعلی جنگ ختم ہوگئی ، امریکہ نے شکست بھی تسلیم کر لی، عافیہ کو رہا کیا جائے امریکہ نے تمام قیدیوں کی رہائی کا عندیہ دے دیا ہے پھر حکومت پاکستان عافیہ کو واپس کیوں نہیں لے رہی
اتوار 28 نومبر 2021 20:20
(جاری ہے)
اس سلسلے میں تائید کے لئے پورے ملک میں مہم جاری ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام کے دستخط موصول ہوچکے ہیں جو دل و جان سے اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے خواہش مند ہیں۔
ان شا ء اللہ یہ مہم عافیہ کی رہائی تک جاری رہے گی۔ عافیہ کی رہائی کے لئے لاکھوں لوگوں نے ساتھ دینے اور ضرورت پڑنے پر لانگ مارچ میں شرکت کاعہد بھی کیاہے۔وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جاری بین الاقوامی جدوجہد کے سلسلے میں فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد پر منعقد کی گئی ’’عافیہ رہائی دستخط مہم‘‘ کے موقع پر شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ اس موقع پرایک بڑے سائز کی" ''Signature Screen پر مختلف سیاسی، دینی، سماجی، عورتوں اور انسانی حقوق کی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز اور شہریوں نے چند گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں دستخط کئے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ جنگ کے دوران اغواء اور غیرقانونی طور حراست میں لئے گئے افراد کو رہا کررہا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ بھی اسی جنگ کی متاثرہ ہے،اسے بھی فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی واپسی میں رکاوٹ ہماری لیڈرشپ میں غیرت کا فقدان اور کرپٹ نظام ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ’’عافیہ رہائی دستخط مہم‘‘ میں شرکت کرنے پر تمام جماعتوں کے قائدین، ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ عافیہ کی وطن واپسی تک ’’کاروان غیرت‘‘ کا سفر جاری رہے گا۔ ’’عافیہ رہائی دستخط مہم‘‘ میں جمعیت علمائے اسلام کراچی، جماعت اسلامی کراچی، عام لوگ اتحاد کراچی،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ، آواز پاکستان کے چیئرمین شیخ شکیل و رہنما، ہومین رائٹس کونسل آف پاکستان، جوائننگ ہینڈز، کراچی تاجراتحاد، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ سندھ،متحدہ علماء محاذ، ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن، پاکستان مسلم لیگ، سوشل ایڈکمیٹی،علماء کونسل کراچی، اسٹوڈنٹس سوشل فورم، انجمن طلباء اسلام کراچی، درس قرآن ڈاٹ کام کے رہنما شفیق اجمل، غریب اتحاد پارٹی، ہیوین رائٹس انٹرنیشنل فورم، آواز کراچی، اسلامی جمیعت طلباء ، محبان کراچی ، سماجی رہنما پروفیسر تنویر ملک، ڈاکٹر ایوب عباسی ، شفیق عباسی ، انجینئر وسیم فاروقی علاوہ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو