آرٹ پاکستانی سوفٹ امیج کی بحالی کا بہترین ذریعہ ہے، صادق سنجرانی

بیرون ممالک میں قائم پاکستانی ایمبیسیز کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے کریسنٹ کے چیف ایگزیکٹو ناصر جاوید کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیف ایگزیکٹو ناصر جاوید نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور آرٹ و کلچر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی آرٹ و کلچر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اس کی دنیا بھر میں ترویج کیلئے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی آرٹسٹ انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا آرٹ ورک پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملک میں قائم پاکستانی ایمبیسیز کو آرٹ کے فروغ آرٹ سولو اور گروپ شو کے انعقاد میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آرٹ کے ذریعے پاکستانی کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیف ایگزیکٹو کو آرٹ کی ترقی کیلئے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر ناصر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریسنٹ کے تحت آرٹسٹوں کے کام کو روشناس کرانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھرپور جدو جہد کر رہے ہیں اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق آرٹ آکشن ہائوس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس کیلئے حکومت کی سرپرستی ، معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے ناصر جاوید کو سووینر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں