نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں عملی سیاست میں نوجوان آگے بڑھیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

تعلیم اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہالت وبے انصافی کے اندھیروں وکوختم کرکے بڑھا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں عملی سیاست میں نوجوان آگے بڑھیں ،ملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے ،جمہوری اداروں کو مستحکم کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا ،،تعلیم اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،جہالت اور بے انصافی کے اندھیروں و ختم کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ،پارلیمنٹ ،عدلیہ ،فوج ہمارے آئینی ادارے ہیں اس کا احترام ہر محب وطن پر قومی وآئینی فرض ہے ،بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل اور عوامی مسائل بڑھ جاتے ہیں ،وقت سے پہلے الیکشن کمزور معاشی ریاست پر ظلم اور اداروں کیلئے کمزوری ہوگا ،یک نصابی تعلیمی نظام ہی معاشرتی تفریق کو ختم کرسکتا ہے ،حکومت کا یک نصابی تعلیم کا اعلان قابل تحسین ہے مگر کسی غیر ملکی ایجنڈے کو شامل کرنے نہیں دینگے ،بعض سیاسی جماعتیں اور شخصیات انگریز سے آزادی کے بعد بھی ذہنی وفکری غلامی میں قید ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب آل پاکستان سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈاکٹر حافظ شاہد حسین،ڈویژن صدر سردارمحمد طاہر ڈوگر ودیگر نے بھی خطاب کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں تعصب اور ہٹ دھرمی سے نکل کرانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ،بھارت خطے کا ہی نہیں دنیا کے امن کا دشمن ہے جو اقلیتوں کو نشانہ بناکر دہشتگردی کو فروغ دینا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ،ملک کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے،ملک میں غربت ،مہنگائی،بے روزگاری آسمانوں کو چھورہی ہے ،غربت کو ختم کرنا ہے تو ایک ہوکر معاشی استحکام اور ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ،مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی قول وفعل میں شدید تضاد ہے عوام کو انصاف مل رہا ہے نہ ہی مہنگائی تھم رہی ہے،زبانی جمع خرچ سے معاشی استحکام نہیں آتا عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں