کراچی ،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، جوہر سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے گلستان جوہر سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بینظیر بھٹو سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان محمد فاروق اور عائشہ عرف منی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، موسمیات، بہادرآباد، ڈالمیا اور خصوصاً کراچی کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات (ہیروئن/ چرس) چوری شدہ موبائل اور نقد رقم 827700 روپے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات، نقدی اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حولاے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں