آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، جمیل ضیاء

پیر 29 نومبر 2021 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر و ممبر سندھ کونسل محمد جمیل ضیا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی قائدین نے عوام کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران کارکنان سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹوکے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، جمیل ضیاء نے کہا کہ محترمہ شہید کے ساتھ گزارے واقعات اور ان کی پاکستان کے لیئے خدمات کو تاریخ کا اہم ترین قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کے عزم کو دہرایا ، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک وقوم کے لیئے لازوال قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ہمارے قائدین نے ملک میں جمہوریت کے نظام اور ملکی ترقی کے لیئے جانیں دی دیں لیکن کسی بھی غیر آئینی عمل کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کسی آمر کے سامنے کبھی گھٹنے ٹیکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت جو لوگ اقتدار پر مسلط ہیں ان کو سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتہ یہ لوگ بنیادی طور پر سیاسی ہیں ہی نہیں بلکہ سیاسی نظام کے دھتکارے اور مسترد شدہ لوگ ہیں، ان کو نہ تو سیاست کرنا آتی ہے نہ ہی یہ لوگ حکومتی امور چلانے کے قابل ہیں، وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مشکلات کے طوفانوں میں دھکیل دیا ہے جب تک یہ لوگ اقتدارمیں ہیں پاکستان کی عوام پریشان اور بے حال ہی رہیگی، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں