سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کردیے گئے

پیر 29 نومبر 2021 17:30

کراچی۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :مملکت سعودی عرب اور حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان ایک ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈ برائے ترقی اور حکومتِ پاکستان کی  نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستا نے کی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہز ایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمن المرشداور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بینک دولت پاکستان، کراچی میں دستخط کیے۔

اس ڈیپازٹ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس3 ارب ڈالر رکھوائے گا۔ معاہدے کے تحت ڈیپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔یہ پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔یہ ڈیپازٹ معاہدہ مملکت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں