سندھ ہائیکورٹ نے 2 افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 29 نومبر 2021 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے 2 افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں 2 افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اکبر خان کا رات تین بجے رینجرز کی وردیوں میں ملبوس افراد بے گھر سے حراست میں لیا۔ اکبر خان کو کیماڑی سے حراست میں لیا گیا تھا، بازیاب کرایا جائے۔ شاہد ارمان کو شو مارکیٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ بیٹا تاحال لاپتا ہے،بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے دونوں لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں