کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سینئر صحافی ضاالدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ضیا الدین صاحب نے پوری زندگی اپنے اصولوں کے مطابق صحافت کی اور کبھی بھی عوام کے حقوق اور آزادی اظہار پر مصلحت اختیار نہیں کی، عاجز جمالی

منگل 30 نومبر 2021 00:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ملک کے معروف ایڈیٹر سینئر صحافی ضاالدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملک کے ایک بہادر صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے ڈان اور ایکسپریس ٹربیون کے سابق ایڈیٹر ضیا الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ ضیا الدین صاحب نے پوری زندگی اپنے اصولوں کے مطابق صحافت کی اور کبھی بھی عوام کے حقوق اور آزادی اظہار پر مصلحت اختیار نہیں کی۔

انہوں نے بڑے بڑے آمروں کا دبائو قبول کیا لیکن جھکنے سے انکار کیا انہی اصولوں نے ان کو ہمیشہ معتبر رکھا۔ ضیا الدین صحافتی تحریکوں کی جان تھے اور جنرل ضیا کی آمریت میں پی ایف یو جے کی صحافیوں کی تحریک کے معتبر رہنما تھے۔ کے یو جے سمجھتی ہے ضیاالدین کے انتقال سے پی ایف یو جے اور پاکستان ایک بہادر صحافی سے محروم ہوگئے جن کے خلا کو کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments