وزیر بلدیات سندھ کی کراچی صنعتی ایریا کو بلاتعطل پانی فراہمی کی ہدایت

صنعتوں اور پیداواری سرگرمیوں کا فروغ پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں اور صوبے میں خوشحالی آئی:سید ناصر حسین شاہ

منگل 30 نومبر 2021 18:35

وزیر بلدیات سندھ کی کراچی صنعتی ایریا کو بلاتعطل پانی فراہمی کی ہدایت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی صنعتوں کوبلاتعطل پانی کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں اور پیداواری سرگرمیوں کا فروغ پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں اور صوبے میں خوشحالی آئے۔

یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان،سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدراورسجاد وزیر سے ملاقات کے موقع پر کہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کاروبا رکرنے کاآسان بنانے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کیے بغیرصنعتی فروغ ممکن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے تاجروصنعتکار برادری کی مشکلات کو کم کرنے اورسہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا باالخصوص صنعتی ایریا کے روز انفرااسرکچر کو بہتر بنانے کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے تاکہ بلارکاوٹ صنعتی پہیہ گھومتا رہے اورکاروبار کو بھی ترقی ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی جانب سے صنعتوں کو پانی کی فراہمی کے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ایم ڈی واٹر بورڈکو ہدایت کی کہ فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس پر نکاٹی کے وفد نے وزیربلدیات کا شکریہ ادا کیا اور صنعتکار برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments