سانگلہ ہل!ٹرین کی پاور وین پٹری سے اتر گئی،مسافروں کی چیخیں معجزانہ طور پر محفوظ رہے

رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی حادثہ کانٹا بدلتے پیش آیا

منگل 30 نومبر 2021 20:28

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) آن لائن)کراچی سے پشاورجانے والی رحمان باباایکسپریس ٹرین کی پاوروین تیزرفتاری کے باعث بھلیرروڈکے قریب پٹری سے اترگئی مسافرمعجزانہ طور پرمحفوظ رہے،تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاورجانے والی رحمان باباایکسپریس اپ ٹرین نے صبح سویرے سانگلہ ہل ریلوے جنکشن پررکناتھاتیزرفتاری کے باعث غربی کانٹاتبدیل کرتے ہوئے بریک لگنے کے باعث ٹرین کی پاوروین والی بوگی اچھل کرپٹری سے اتر گئی ڈرائیورنے ہنگامی بریکیں لگائیں تو زوردارجھٹکالگنے سے مسافروں میں چیخ وپکارشروع ہو گئی اکثرمسافروں نے چھلانگیں لگادیں تاہم گاڑی جھٹکے سے رک گئی اورمسافرمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے لاہور اور فیصل آباد سے ریلوے حکام ریکوری ٹرین اورریلوے امدادی ٹیموںکے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ،پاور وین کو علیحدہ کرنے کے بعد باقی ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ،لاہور فیصل آباد سے آنے جانے والی گڈز اور مسافر ٹرینوں کو نزدیکی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک ٹریک بحال کرکے آمدو رفت شروع کر دی گئی ،الیکٹرونکس جیکز کی مدد سے ٹرین کی پاور وین کوپٹری پرچڑھاکر روانہ کر دیاگیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں