صوبائی حکومت کی پختون دشمن تعلیمی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں:شاہی سید

کراچی اور حیدر آباد کے ڈگری کالجز میں داخلے کے لیئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط 1973 کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے شہری ہے۔ جس شہر میں چاہے تعلیم، روزگار اور رہائش کا حق رکھتے ہیں:صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ

منگل 30 نومبر 2021 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے آپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہی. کہ صوبائی حکومت کی پختون دشمن تعلیمی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں.کراچی اور حیدر آباد کے ڈگری کالجز میں داخلے کے لیئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط 1973 کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے شہری ہے۔ جس شہر میں چاہے تعلیم، روزگار اور رہائش کا حق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق کی نمائندگی کی دعویدار پارٹی کی صوبائی حکومت آپنے ان تعصب پر مبنی پالیسیوں پر غور کرے۔ ایک طرف تعلیمی اداروں میں ڈومیسائل کو لازم قرار دیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈبل ایڈریس پر ڈومیسائل اور پی آر سی جاری نہیں کیئے جارہے ہیں. اگر ڈبل ایڈریس لکھنا جرم ہے۔ تو پھر شناختی کارڈ میں ڈبل ایڈریس کا خانہ کیوں دیا گیا ہی سندھ حکومت پختونوں کے مستقبل کے ساتھ مزید کھیلنا بند کردے۔ این پی اس مسئلے کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں