جامعہ کراچی : داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں03 دسمبر تک توسیع

منگل 30 نومبر 2021 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)اوربی ای،بی ایس،بی ایڈ،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی اے / ایل ایل بی اور بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں03 دسمبر2021 ء تک جبکہ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 02 دسمبر 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنے نتائج کے منتظر ہیں وہ بھی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں اور انہیں داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔تاہم انہیں داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین روز قبل اپنے نتائج جمع کرانے ہوں گے ۔داخلہ ٹیسٹ کی بنیا دپر ہونے والے داخلوں کی حتمی فہرستیں 19 دسمبر 2021 ء جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں