حساس ادارے کے اہلکار بن کر کوئلے کے ہندو تاجر اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملزمان بری

منگل 30 نومبر 2021 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار بن کر کوئلے کے ہندو تاجر اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملزمان غلام حیدر، طاہر، حسنین، عادل منصور، ثاقب اور امجد کو بری کردیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار بن کر کوئلے کے ہندو تاجر اغوا برائے تاوان کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

استغاثہ 6 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ملزمان غلام حیدر، طاہر، حسنین، عادل منصور، ثاقب اور امجد کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ میرے موکلین کیخلاف استغاثہ یہ ثابت نہیں کرسکا کہ انھوں نے بول چند کو اغوا کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں رہا کردیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 مئی 2019 کو ڈیفنس کے علاقے سے تاجر بول چند کو ڈرائیور سمیت اغوا کیا۔ ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے مغویوں کو بلوچستان لے گئے۔ ملزمان نے مغوی سے 10 کروڑ تاوان طلب کیا۔ معاملہ 2 کروڑ میں طے ہونے کے بعد ملزمان نے مغویوں کو بلاول ہاوس کے قریب چھوڑدیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں