پاک سورٹھ سوڈھانہ جماعت کے انتخابات کرانے کا فیصلہ

منگل 30 نومبر 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کراچی کا جنرل باڈی اجلاس چیئرمین محمد حسین سموں کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو سال کی معیاد مکمل کرنے والے صدر محمد فاروق اور جنرل سیکرٹری محمد علی سبکدوش ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے محمد حسین سموں کی سربراہی میں 20رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جماعت کے تمام امور کی نگرانی کرے گی اور کمیٹی آئندہ انتخابات کے لیے برادری کی مشاورت سے اعلان کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں